ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین آفریدی کا تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

عمان:قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ عمان کے فاسٹ بالر بلال خان نے توڑ دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمان کے 37 سالہ فاسٹ بالر نے گزشتہ دنوں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ II میں اومان اور نیمیبیا کے مابین ہونے والے میچ  میں ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنا کر شاہین آفریدی کا اعزاز چھین لیا۔

عمان کے فاسٹ بالر دراصل پاکستانی شہر پشاور سے تعلق رکھتے ہیں اور ریکارڈ توڑنے والا میچ لیفٹ آرم بالر کا 49 واں میچ تھا، جس میں انہوں نے 10 اوورز میں مجموعی طور پر 50 رنز دیے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔  اس طرح بلال خان  ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ بالر بن گئے۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ برس ون ڈے ورلڈ کپ میں کولکتہ میں 31 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف ہونے والے میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک کا تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا تھا اور شاہین آفریدی کا وہ 51 واں میچ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں