ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں اولمپکس ایتھلیٹس کو لے جانے والی ٹرین بھی روک دی گئی

فرانس میں گزشتہ روز اولمپکس کے افتتاح کے موقع پر ریلوے نیٹ ورک پر حملے کے نتیجے میں ملک بھر میں درجنوں ٹرینیں روک دی گئیں۔ اِن میں اولمپکس میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کو لے جانے والی ایک ہائی اسپیڈ ٹرین بھی شامل تھی۔

حکام نے بتایا کہ فرانس بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ درجنوں ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روک دی گئیں۔ پیرس آنے والی متعدد ٹرینیں بھی یا تو راستے ہی روک دی گئیں یا پھر اُنہیں وہیں واپس بھیج دیا گیا جہاں سے وہ چلی تھیں۔

ایک ہائی اسپیڈ ٹرین میں درجنوں ایتھلیٹس سوار تھے۔ یہ ٹرین پیرس جارہی تھی۔ اولمپکس میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کے موجود ہونے کے باعث اِس ٹرین کے لیے غیر معمولی سیکیورٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ریلوے سسٹم کو مکمل طور پر بحال کرنے میں ایک ہفتہ لگ جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں