ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر صیہونی جارحیت کے باوجود امریکا کا اسرائیل کی ڈھال  بننے  کا اعلان

واشنگٹن: غزہ پر صیہونی جارحیت کے باوجود امریکا نے اسرائیل کی  پشت پناہی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل کی سلامتی کیلیے ہر خطرے کیخلاف لوہے کی ڈھال بنیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ فٹبال گراؤنڈ پر راکٹ حملوں میں اسرائیلی بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار حزب اللہ ہے، حملے میں حزب اللہ کے ملوث ہونے پر کوئی شک نہیں لیکن یہ حملہ سوچ سمجھ کیا گیا یا غلطی سے ہوا، ابھی یہ معلوم کرنا باقی ہے۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان سمیت کئی جگہوں سے سلامتی کا خطرہ ہے، امریکا ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کرتا رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گولان کی پہاڑیوں میں فٹبال کے میدان پر راکٹس حملے میں 11 اسرائیلی ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے تھے جن میں بچے بھی شامل تھے ، اسرائیلی ایجنسیوں نے اعتراف کیا ہے کہ سسٹم کی ناکامی کے سبب فٹبال میدان میں راکٹ فائر ہوئے جبکہ  حزب اللہ نے حملے میں ملوث ہونے کو مسترد کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں