ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں جنگلی چھپکلی نے خوف و ہراس پھیلا دیا

  کراچی: شاہ فیصل کالونی میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بڑی چھپکلی ’’گو‘‘ کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔

اطلاعات کے مطابق شاہ فیصل کالونی ایک نمبر میں مانیٹر لیزرڈ ’’گو‘‘ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

جنگلی چھپکلی کو گھومتے دیکھ کر اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہو گئے، انہوں نے گھروں کے دروازے بند کر دیے تھے اور فوری طور پر متعلقہ اداروں کو مطلع کیا۔

ترجمان کے مطابق بڑی چھپکلی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور سخت جدوجہد کے بعد اسے پکڑ کر وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں