ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس کو تباہ کرنے کے دعوے حقیقت سے بہت دور ہیں، روس

Russia

ماسکو:روس نے  فلسطینی تنظیم حماس کو ختم کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے یہ دعوے کہ حماس کو تباہ کردیا ہے، حقیقت میں اسرائیل اس کو پورا کرنے کے حوالے سے صرف خواب ہی دیکھ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کو ختم کرنے کے اسرائیلی دعوے بے بنیاد ہیں، روس دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس کو مکمل طور پر تباہ کرنا، اسرائیل وزیر اعظم کی خام خیالی ہے،اتنی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد بھی حماس کی بے شمار کامیاب کارروائیاں اسرائیل کی حقیقت میں شکست ہے۔

انہوں نے کہاکہ غزہ میں 10ماہ سے جاری جنگ کو روکنے کے لیے کسی بھی معاہدے کے بدلے حماس کی موجودگی کو ختم کرنے کا خیال غیر منطقی اور حقیقت سے دور ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں