ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی میں امریکی میزائیلوں کی تنصیب پر جوابی اقدامات کرینگے، روسی صدر پوتن

ڈونئیسک اور لوہانسک میں 14ہزار شہری قتل ہوئے، روسی صدر

سینٹ پیٹرز برگ:روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے جرمنی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیارنصب کئے تو روس اس پرجوابی اقدامات کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے کہاکہ ممکنہ طور پر جوہری ہتھیاروں سے لیس ایسے میزائل 10 منٹ کے اندر روسی علاقے میں اہداف کو نشانہ بنائیں گے، ہم یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے  جوابی چارہ جوئی کے لیے اسی طرح کے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس اپنی زمینی، زیر آب افواج اور بحری فضائیہ کی استعداد کار میں اضافہ جاری رکھے گا اور انہیں نئی نسل اور ہائپر سونک میزائل نظام سے لیس کرے گا۔

خیال رہے کہ امریکا نے رواں ماہ کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ نیٹو اور یورپ کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کرنے کے لیے 2026 سے جرمنی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تنصیب شروع کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں