ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیرپور : ظالم شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، قتل کی کوشش

خیرپور (جسارت نیوز) ظالم شوہر نے حدیں پار کر دیں، نوجوان بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کرنے کے کوشش، بیوی نے بھاگ کر جان بچائی، پولیس سے انصاف نہ ملنے کے بعد پریس کلب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم سرتاج برہمانی اپنی بیوی نازیہ برہمانی کو شراب پی کر مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا رہا، ہفتے کے روز اچانک آگ بگولہ ہوگیا اور اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس میں نازیہ کا سر پھٹ گیا اور ٹانگوں سے بھی خون جاری ہوگیا، نازیہ نے بھاگ کر جان بچائی اور علاقہ مکینوں نے اسپتال منتقل کیا جہاں سر پر 10 ٹانکے اور ہاتھوں پر بھی ٹانکے لگے، متاثرہ خاتون نازیہ نے ایس ایس پی کو درخواست دی جو ایس ایس پی نے اے سیکشن تھانے بھیجی لیکن اے سیکشن تھانہ کے ایس ایچ او نے سرتاج برہمانی سے 30 ہزار روپے لے کر ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے جانے دیا۔ متاثرہ خاتون نے اپنی والدہ زینب اور بہن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی خیرپور سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انصاف نہ ملنے کی صورت میں خود کو آگ لگا کر خود سوزی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں