مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز اپنا بوریا بستر گول کر لیں، دسمبر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے مردان میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی فارم 47 کی اسمبلی ہے، اعظم نذیر تارڑ جس قسم کی قانون سازی کر رہے ہیں اس سے سپرمیسی آف لا متاثر ہو رہا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف 5 اگست کو نکلیں گے‘ آ ئی پی پیز کے ایگریمنٹ والوں کے نام قوم کے سامنے لائیں، ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی ضروری ہے‘ اسمبلی جو قانون سازی کرے گی اس کی کوئی حیثیت نہیں۔