ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محسن نقوی کو کرکٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں،شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نیوزی لینڈ سیریز کے بعد چیف سلیکٹر نہیں رہیںگے

لاہور (اسپورٹس ڈیسک ) سابق قومی کپتان و کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بورڈ خود کو بچانے کیلئے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے سامنے نہ کرے۔ شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ محسن نقوی کو کرکٹ کا زیادہ معلوم نہیں ، ان کے پاس پی سی بی اور وزارت داخلہ بھی ہے، محسن نقوی کو ایک فیصلہ کرلینا چاہیے، ان کے ایڈوائزر اچھے نہیں ہیں، ایڈوائزر کے کہنے پر چلیں گے تو کچھ نہیں ہوگا، گیری کرسٹن کی ضرورت پاکستان ٹیم کو نہیں گراس روٹ پر ہے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بورڈ کا کردار باپ کا ہوتا ہے، مسئلے کو بڑھائیں مت کم کریں، بورڈ اپنے آپ کو بچانے کے لیے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے سامنے نہ کرے،ڈسپلن کا مسئلہ پہلے بھی ہوتا تھا اس کو حل کرنا آنا چاہیے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی تعریف کم کرتا ہوں، میرے لیے تمام کھلاڑی برابر ہیں، جب کرکٹرز اچھا کھیلتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے، شکست ہوتی ہے تو سب ذمہ دار ہوتے ہیں، ایک یا دو سلیکٹر کو ہٹا کر کچھ نہیں ہوگا۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا ہے کہ ہم نے ہر مشکل حال میں بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلا ہے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے اگر بھارت کی نیت نہیں ہوگی تو بھارت بہانے کرتا رہے گا، بھارت کو پاکستان نہیں آنا تو نہ آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں