حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر))قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے ڈجیٹل مردم شماری کے اعداد شمار کو سندھ دشمن اور ملک دشمن قرار دیتے ہوئے دوبارہ شفاف مردم شماری کا مطالبہ کیا ہے ۔آصف زرداری نے اقتدار کے مفادات کے لیے سندھ کے قومی مفادوں کا قتل کیا ہے، جھوٹی مردم شماری میں سندھ لوگوں کو اپنے ہی شہروں میں اقلیت میں شمار کیا گیا ہے ۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے ٹائم ختم ہونے کے بعد صرف کراچی میں مردم شماری کا ٹائم بڑھاکے سندھ پہ حملہ کیا گیا ۔ ہم نے اسی وقت ہی مردم شماری کو رد کیا تھا ،ڈجیٹل مرد م شماری کے وسیلے سندھ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جھوٹی مردم شماری کو سندھ کے کروڑوں لوگ رد کرچکے ہیں ۔ سپریم کورٹ کا جھوٹی مردم شماری ۔ خودساختہ سیلاب اور قحط سے کوئی واسطہ نہیں ۔ ایم کیو ایم اور ایک مذہبی جماعت کے کہنے پر جھوٹی مردم شماری مسلط کی گئی ۔ ایم کیو ایم کو غیرقانونی تارکین وطن پہ اعتراض نہیں ۔ بہاریوں ، بنگالیوں، برمیوں پہ اعتراض نہیں۔ انکو کراچی میں ٹھیلا چلانے والے اور مزدوری کرنے والے سندھیوں پہ اعتراض ہے۔ لاہور میں بولا جائے کہ فیصل آباد، گجرانوالہ کے لوگ یہاں کیوں آئے ہیں ۔ کوئٹہ اور پشاور میں کہا جائے کہ وہاں دوسرے اضلاع کے لوگ کیوں آئے ہیں ۔ کراچی سندھ کا دارالخلافہ ہے ۔ سندھیوں کی تخت گاہ ہے ۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی حکومت باز آجائے ۔ سندھ کے لوگوں کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔ چیف جسٹس صاحب آپ آئین کی خلاف ورزی کرکے سندھ کے لوگوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کا حصہ بنے ہیں ۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے فوری طور پہ جھوٹی مرد م شماری کو ختم کیا جائے اور دوبارہ شفاف مردم شماری کرائی جائے۔