ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں حماس کے شہید سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے شہید سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر ایاز صادق، رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

آج قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔ قرارداد میں نماز جمعہ کے بعد شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں