ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں بارش کے دوران حادثات، 96 افراد جاں بحق

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ آگئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے یکم اگست تک 96 افراد جان کی بازی ہار گئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 39 اموات رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں بارشوں سے 22، خیبرپختونخوا میں 34اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 3،کشمیر میں 3، گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران 214افراد زخمی ہوئے، بارشوں کے باعث 525 گھروں کو نقصان پہنچا، سب سے زیادہ جانی و مالی نقصانات کچی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوا۔چھتیں گرنے سے 46فیصد جبکہ بجلی گرنے سے 31فیصد افرادجاں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 5افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں