ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اتوار سے کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان

  کراچی: اتوار سے شہر میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

جمعے کی صبح 8 سے ہفتے کی صبح 8 بجے کے دوران سب سے زیادہ کیماڑی میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پی اے ایف مسروربیس پر 20، صدر / قائدآباد میں 19، اورنگی ٹاؤن میں 18، کورنگی میں 16، ڈی ایچ اے میں 15، پی اے ایف فیصل بیس پر 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نئے الرٹ کے مطابق طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ مسلسل بھارتی راجستھان اوربحیرہ عرب سے سندھ پراثراندازہورہا ہے جس کے باعث اتوار کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش ہونے کی توقع ہے۔

6 اگست تک جیکب آباد، شکارپور، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشہروفیروز، شہید بے نظیرآباد سمیت دیگراضلاع میں بارش کا امکان ہے جبکہ مذکورہ دورانیے میں حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اورتھرپارکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلادھاربارشوں کی وجہ سے خیرپور، سانگھڑ، میر پور خاص، عمر کوٹ، نوشہر و فیروز، دادو، جامشورو کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔

کیرتھراورملحقہ بلوچستان کی پہاڑی، ندی نالوں کی وجہ سے قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، جامشورو میں سیلابی صورتحال پیداہوسکتی ہے، آندھی اورگرج چمک کے باعث کمزور انفراسٹکچر، کچے گھروں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں