ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر تازہ ترین حملوں میں 24 فلسطینی شہید

Gaza cannot be allowed

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین بمباری میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا جس میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ اس حملے میں 15 افراد شہید ہوئے۔

غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ایک اور حملے میں 9 افراد شہید ہوئے۔ صہیونی فوج کے ترجمان نے دعوٰی کیا کہ یہ عسکریت پسند تھے۔ ساتھ ہی صہیونی فوج نے یہ بھی بتایا ہے کہ جس اسکول کو نشانہ بنایا گیا اُسے حماس والے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ یہ اسکول غزہ کے علاقے الرضوان میں واقع ہے۔

غربِ اردن کے علاقے تلکرم میں اسرائیلی فوج نے دو حملے کیے۔ ایک حملے میں کار کو نشانہ بنایا گیا اور دعوٰی کیا گیا ہے کہ اس کار میں حماس کے جنگجو سوار تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں