پشاور (صباح نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 والی جعلی سرکار شکست تسلیم کر کے قوم سے معافی مانگ کر فورا استعفیٰ دے پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنمائوں کا صرف خواب رہ گیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مینڈیٹ چور ن لیگ بانی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہے، ان کے بیان سے مینڈیٹ چوروں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی جعلی فارم 47 اور مینڈیٹ چور شریف خاندان کی طرح لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنمائوں کا صرف خواب رہ گیا، بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے خلاف جعلی سرکار کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ، پی ٹی آئی رہنما اور کارکن ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، فارم 47 جعلی سرکار شکست تسلیم کر کے قوم سے معافی مانگ کر فورا استعفیٰ دے بصورت دیگر ان کا آخری انجام انتہائی ناگفتہ بہہ ہوگا۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کا واحد حل جعلی فارم 47 حکومت کا خاتمہ اور نئے شفاف انتخابات ہیں۔