
پشاور (اسپورٹس ڈیسک) کوالالمپور میں جاری ملائیشین اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی میڈلز جیت لیے۔دوروزہ مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے افتتاحی روزشاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے دو گولڈ تین سلور اور چھ براؤنز میڈلز اپنے نام کیے نتائج کے مطابق عمیمہ نے فائٹ میں گولڈ، پیئر پومسے میں سلور اور انفرادی پومزے میں برونز، ہانیہ نے انفرادی پومزے میں گولڈ، فائٹ میں سلور اور پیئر پومزے میں برونز، محمد مصطفیٰ آفریدی اور عمران احمد نے انفرادی پومزے میں برونز، محمد احمد نے انفرادی پومزے میں سلور، محمد وقار آفریدی نے برونز اور ہاشم نے پیئر میں برونز میڈلز جیتے۔