ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: اسرائیلی فوج کا پھر پناہ گزین اسکول پر حملہ‘ بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید

مغربی کنارے کے شہر تلکرم کے شمال میں واقع قصبے زائیتا میں اسرائیلی حملے کے بعد فلسطینی تباہ شدہ کار کا معائنہ کر رہے ہیں

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں الاقصی شہدا اسپتال کے صحن میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر اور پھر ایک اسکول میں قائم خیمہ گاہ پر بھی وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الاقصیٰ اسپتال کے خیمہ گاہ میں 3 فلسطینی شہید اور 18 زخمی ہوئے جبکہ اسکول میں قائم پناہ گاہ کیمپ پر بمباری میں 17 فلسطینی شہید ہوئے۔ امدادی کاموں کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں 7 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ 91 ہزار 200 سے زاید زخمی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں