ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی اداکار ٹام ہینکس کے گھر پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا

لاس اینجلس: امریکا کے سپر اسٹار اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کے گھر پر ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر دھاوا بول دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ دن کو پیش آیا اور اس وقت فنکار جوڑی گھر پر نہیں تھی، چوری شدہ سامان کے متعلق پولیس تفتیش کررہی ہے۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ چوروں نے پیسیفک پالسڈیز میں ٹام کی 26 ملین ڈالر مالیت کی حویلی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق اداکار کے گھر پر حملہ اس گروپ نے کیا ہے جو لاس اینجلس میں ایسی بہت سی حویلیوں کو نشانہ بناچکا ہے۔

ٹام کے گھر کے ڈکیتی کی خبر ماڈرن فیملی اسٹار سارہ ہائیلینڈ کی ایل اے میں پراپرٹی لوٹنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں