ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خلیل الرحمان قمر کیس؛ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے خلیل الرحمن قمر کیس کے ملزمان کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔

خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس میں آمنہ عروج اور اس کے 9 ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کا حکم دیا۔

جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کو ملزمان کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو ملزم بے گناہ ہے اس کو چھوڑنا ہے اور جو گنہگار ہے اس کے خلاف ثبوت دیں۔ خلیل الرحمن قمر کے وکیل نے کہا کہ جو ملزمان بے گناہ تھے ان کو کلئیر کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان آمنہ عروج کے شریک جرم ساتھی ہیں۔ ملزمان نے خلیل الرحمن قمرکو اغوا کرکے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں