ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری اوربین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: سعودی عرب

cooperate

ریاض: سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے کہا ہے کہ تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل علاقائی ام و امان کے لیے ایک دھکمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطین کے حوالے سے دو ٹوک موقف رکھتا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف شدید تشدد کی مذمت بھی کی اور تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فوج کا اس کے اقدامات کے حوالے سے احتساب کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں