ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دو ماہ کے دوران ‘ قومی اسمبلی تحلیل‘نگراں حکومت آسکتی ہے، منظوروسان

کراچی:پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے سیاستدانوں، پی ٹی آئی اور دیگر سے متعلق بڑی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے، اچھے دن نظر نہیں آرہے، قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے اور کیئر ٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے۔

منظور وسان نے کہاکہ مستقبل قریب میں عدلیہ،اداروں اورسیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے، سیاستدانوں کے لئے آنے والے دن اچھے نظر نہیں آرہے، مجھے محسوس ہورہا ہے کہ کہیں دوبارہ نہ ملک میں بڑی صفائی ہوجائے، تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے عقلمندی سے بند گلی سے نکل سکتے ہیں،انکو اس حدتک نہیں جانا چاہئے جو واپسی کا راستہ بھی نہ ہو، عمران خان کو سمجھداری سے کام لینا چاہئے، عمران خان کو نیچے آنا ہی پڑیگا اورسوچ سمجھ کر فیصلے کریں، ہوسکتا ہے کہ آگے چل کرکے ایسا بھی وقت آئے گا کہ کوئی اس ملک کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں