ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیراعظم نواز شریف کو مری میں مداحوں نے روک لیا، تصاویر بنوائیں

 لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مری میں انکی مداح فیملی نے روک لیا اور تصاویر بنوائیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی مداح فیملی نے مری میں بارش کے دوران گاڑی روکنے کی درخواست کی جس پر نواز شریف کی ہدایت پر ان کی گاڑی روک دی گئی۔

بچوں سمیت فیملی کے تمام اراکین نے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر براجمان نواز شریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

مسلم لیگ ن کے متوالے نے نواز شریف سے اچانک ملاقات اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کو معجزہ قرار دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں