ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا نے بھارت کو 27 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

کولمبو(اسپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے بھارت کو27 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے بھارت کو 110 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔ سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے ٹائی ہو گیا تھا۔ سری لنکا نے بھارت کو 27 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے ۔ کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 248 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے اویشکا فرنینڈو نے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔249 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 27 ویں اوور میں 138 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ سری لنکا کی جانب سے دونیتھ ویلالگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہیش تھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں