ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مون سون بارشیں: ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

flood risk

لاہور:  صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں سے دریاں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا ہے ،13اگست تک دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئیکی ہے، رواں سال بارشیں گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہونے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال مون سون سیزن کے دوران آسمانی بجلی اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے باعث 55شہری جاں بحق اور 145زخمی ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں