ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: سی ٹی ڈی نے 5 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا

  کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) گارڈن انویسٹی گیشن پولیس نے پاک کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلرز ہیں جو شہر میں کسی بڑی کارروائی کے لیے جمع ہوئے تھے تاہم سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت فہد ، طلحہٰ ، عدنان ، طحہٰ اور عارف کے نام سے کی گئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار 5 ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے 5 مقدمات درج کرلیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں