ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسڑیلیا کے ٹم نیلسن پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

لاہور (اے ایف بی ) آسڑیلیا کے ٹم نیلسن کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹم نیلسن ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کرکٹ میں منسلک رہے ہیں، جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کو اپنے سپورٹ سٹاف میں شامل کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان شاہینز کے کیمپ کو بھی دیکھ رہے ہیں، ٹم نیلسن گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ میں شامل تھے۔ پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم منجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہو گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں