ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کر لی

اسلام آ باد (آئی این پی ) فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن کی ٹیم نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکے تاریخ رقم کردی۔ فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن کے شرکا نے پاکستان آرمی کے زیر اہتمام 8 ہزار 611 میٹر اونچائی والی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن ٹیم گزشتہ ماہ مہم جوئی پر روانہ ہوئی تھی، ٹیم کو پاک آرمی کا خصوصی تعاون حاصل رہا جب کہ ٹیم کی قیادت سرباز خان نے کی۔ ٹیم ممبران نے کہا کہ اپنی کامیابی پاک فوج اور پاکستان کے نام کرتے ہیں، موسمی حالات سخت تھے لیکن ہم نے کچھ کرنے کی ٹھکان لی تھی۔ ٹیم لیڈر سر باز خان نے کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد اور شکرگزار ہوں۔ گلگت بلتستان کے علاقے شمشال سے تعلق رکھنے والی سلطانہ نسب نے کہا کہ کے ٹو کی بلندی پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر خوشی ہوئی، پاک آرمی کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس مہم جوئی کے لیے تعاون کیا۔ کے ٹو سر کرنے والوں میں سرباز خان، خاتون ممبر سلطانہ نسب، امتیاز سد پارہ، اشرف سدپارہ شامل ہیں۔ ٹیم جب مشن مکمل کر کے اسکردو پہنچی تو پاک آرمی کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں گلگت پہنچنے پر کمانڈر ایف سی این اے نے ٹیم سے ملاقات کی، ان کو مبارکباد دی اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں