ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے قومی ہیرو ارشد ندیم کیلیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

مریم نواز نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ  جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا، قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر اُن کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میاں چنوں میں ارشد ندیم اسپورٹس سٹی بنے گا، ارشد ندیم نے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 40 سال بعد پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا ساتھ ہی اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے۔  پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ سربلند رکھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں