ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، 14 کیسز رپورٹ

  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 14 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں 604 مقامات پر پازیٹو ڈینگی لاروا اور 14 ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان اشرف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں شہر بھر میں ڈینگی کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لاروا کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں پر بھی غور کیا گیا جبکہ شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاروا ملنے پر اب تک متعدد کاروباری مراکز اور زیر تعمیر گھروں کے خلاف کاروائی کی گئی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اجلاس مین کی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران رورل کے 174 جبکہ اربن کے علاقوں میں 430 لاروا رپورٹ ہوئے جبکہ 8 اگست تک شہر میں 14 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی لاروا کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں