ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی کو تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا: شاہ محمود قریشی

لاہور: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں اور عمران خان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

کوٹ لکھپت جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ظلم تھا، اکبر بگٹی پاکستان مخالف نہیں تھے، محمود خان اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں، جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہو سکتا، بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہیے، 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں، 40 سال سے سیاست کر رہا ہوں لیکن 39 سال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، ایک سال میں مجھ پر درجنوں مقدمات ہو گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں