ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسری شادی میرا حق ہے لیکن ابھی ارادہ نہیں ہے، صائمہ قریشی

لاہور: پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ دوسری شادی ان کا حق ہے لیکن ابھی ان کا ارادہ نہیں ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا خواتین کو زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہئے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ اگر ان کی زندگی میں کوئی بہتر انسان آیا تو ضرور دوسری شادی کرلیں گی اور یہ حق اللہ نے ان کو دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کی مکمل توجہ اپنے کام اور بچوں پر ہے اور وہ بچوں سے اس موضوع پر زیادہ بات نہیں کرتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا بڑا بیٹا انہیں بہت سپورٹ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ زندگی میں جس چیز سے وہ خوش ہیں وہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں