ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

لاہور: جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا۔

رپورٹ کے مطابق حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاونج میں ہوئی جہاں جسٹس شاہد کریم نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔

تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس طارق سلیم شیخ موجود تھے، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس رسال حسن سید نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔صوبائی و وفاقی لاءافسران، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور وکلاءنے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ تنویر اکبر سمیت دیگر افسران بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے حلف برداری تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے غیر ملکی دورے کے باعث جسٹس عابد عزیز شیخ کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں