ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کی حمایت میں تل ابیب سمیت دنیا بھر اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج

cease-fire in Gaza

تل ابیب : اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف ممالک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھامے ہوئے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ اسی دوران، سوئیڈن میں فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جہاں شرکاء نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بلند کیے۔

لندن میں بھی ساحل سمندر پر لوگوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی پرچم اٹھائے غزہ میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں بھی سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

دوسری جانب، تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کے خلاف سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، جنہوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے استعفیٰ دینے اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں