تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ایک سزا یافتہ سابق قانون دان کو کابینہ کا حصہ بنانے پر وزیرِ اعظم سریتھا تھاویسِن کو برطرف کردیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نے کابینہ میں سزایافتہ وکیل کو شامل کرتے وقت اخلاقی معیارات کا خیال نہیں رکھا۔
تھائی لینڈ میں ایک عشرے کے دوران چوتھے وزیرِاعظم کو برطرف کیا گیا ہے۔ سیاسی بے یقینی بڑھ رہی ہے۔ ابھی کچھ واضح نہیں کہ پارلیمنٹ کسے وزیرِ اعظم مقرر کرے گی۔ پارلیمنٹ کے سینیر رکن فمتھم ویچایاچائی کے عبوری وزیرِ اعظم بنائے جانے کا امکان ہے۔
