ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشرے کی سنگل خواتین پر افسوس کا رواج ختم ہونا چاہئے، ونیزہ احمد

 لاہور: پاکستانی اداکارہ ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کی سنگل خواتین پر افسوس کا رواج ختم ہونا چاہئے۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اظہار خیالات کرتے ہوئے اداکارہ نے خواتین کو بااعتماد و خود مختار بنانے پر زور دیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر خواتین کا کوئی سرپرست نہیں ہے تو انہیں کمزور نہیں سمجھنا بلکہ انہیں بااعتماد بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی خاتون اپنا جیون ساتھی کا انتخاب کرنا چاہے تو کر سکے اور اس بات کی پروا نہیں ہونی چاہئے کہ وہ عمر کے کس حصے میں ہے۔

ونیزہ احمد نے بتایا کہ ان کی شادی 39 برس کی عمر میں ہوئی تھی اور جب میں ماں بنیں تو ان کی عمر 40 برس کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : چھوٹی بہن کی ناگہانی موت نے اللہ کے فیصلوں پر راضی رہنا سکھا دیا، ونیزہ احمد

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کی سنگل خواتین پر افسوس کرنے کا رواج ختم ہونا چاہئے تاکہ وہ اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزار سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں