ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپورخاص،صحافی جام محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

میرپورخاص، پریس کلب کی جانب سے شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پراحتجاج کیا جارہا ہے

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) شہید جان محمد مہر کے قتل کو ایک سال گزرنے کے باوجود قاتل کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی سراپا احتجاج ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے نامور صحافی شہید جان محمد مہر کی شہادت کو ایک سال گزر جانے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف میرپور خاص کے صحافیوں نے پریس کلب کے صدر نذیر پنہور، سینئر صحافی شوکت پنہور، شاہد خاصخیلی، واحد حسین پھلوانی اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں سول سوسائٹی کے واجد لغاری، کانجی رانو ایڈووکیٹ، واجد لغاری، لالا اظہر یوسی چیئرمین اقبال پنہور اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ حکومت سب کچھ جانتی ہے کہ قاتل کون ہیں اور کہاں چھپے ہوئے ہیں لیکن تاحال پولیس اصل قاتلوں تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے قاتلوں کی عدم گرفتاری کا پہلا جواز یہ تھا کہ کچے کے علاقے میں پانی تھا اس لئے قاتلوں تک نہیں پہنچ سکے اب تو کچے کے علاقے میں پانی نہیں ہے لیکن قاتل تاحال لاپتا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران سوچیں گے کہ صحافی کچھ دن احتجاج کریں گے اور پھر خاموشی سے بیٹھ جائیں گے لیکن یہ حکمرانوں کی بھول ہے جب تک قاتلوں کی گرفتاری نہیں ہوتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں