ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وطن عزیز آبائواجداد کی عظیم قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے

 

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن خان ملاخیل نے 77ویں یوم آزادی پر قوم کومبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ملک ہم نے اپنے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا اس کا تحفظ اور تعمیر و ترقی اب ہماری ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآہونے کے لئے ہمیں اپنے تمام فروعی اور گروہی اختلافات بھلا کر اور ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر ایک متحد قوم کی شکل میں کام کرنا ہوگا صوبائی مشیر نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی چیلنجوں اور دہشت گردی کی عفریت کا سامنا ہے، ملک دشمن قوتیں بدامنی پھیلاکر پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں تاہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم کر کے ہم دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات اور شاعر مشرق ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کی فکر کو مشعل راہ بناکر ہم پاکستان کو ایک عظیم اسلامی مملکت بناسکتے ہیں صوبائی مشیر نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے ان شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے جنہوں نے قیام پاکستان سے اب تک ملک کے دفاع اور امن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے یہ دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت ایک قوم اس یوم آزادی پراس وطن کی مٹی سے محبت اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد اور یگانگت کو فروغ دینا ہے صوبائی مشیر نے کہا کہ اگر اب بھی ہم ماضی سے سبق سیکھ کر اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار نہ کر سکے تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ صوبائی مشیر نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ہمیشہ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اسسے تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں