ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے، صدر مملکت

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے، ملکی اتحاد، سالمیت اور معاشی استحکام کے لیے پُرعزم ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ  جشن آزادی پر عہد کریں کہ عوامی ترقی کے لیے کام کریں گے، ملک کو بے شمار انسانی اور قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے وسائل کو بروئے کار لائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق تمام تر توجہ عوام الناس اور غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرنی چاہیے۔ پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لیے نوجوانوں اور خواتین پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں