ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرس اولمپکس پر 140 سائبر حملوں کا انکشاف

فرانس کے حکام نے بتایا ہے کہ پیرس اولمپکس کے دوران متعلقہ سسٹمز پر 140 سائبر حملے کیے گئے تاہم کوئی بھی حملہ مقابلوں میں گڑبڑ پیدا کرنے میں ناکام رہا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 119 سائبر حملے معمعولی یا پست نوعیت کے تھے جبکہ 22 حملے بڑے پیمانے کے تھے جنہیں ناکام بنانے پر متعلقہ ماہرین نے پوری توجہ دی اور کامیاب رہے۔

26 جولائی سے 11 اگست کے دوران کیے جانے والے سائبر حملوں میں اولمپک سسٹمز تو محفوظ رہے تاہم پیرس بھر میں پھیلے ہوئے عجائب گھر زد میں آئے۔ سائبر حملے کرنے والوں نے کھیلوں، ٹرانسپورٹ اور ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اینسی کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس کے میزبان دی گرینڈ پیلائیز اور شہر کے دیگر 40 عجائب گھر سائبر حملوں کی زد میں آئے تاہم اولمپینز کے لیے تیار کیا جانے والا انفارمیشن سسٹم مکمل محفوظ رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں