ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے کتنے افراد زخمی ہوئے؟

کراچی: پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 70 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث پولیس افسر سمیت 13 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

جشن آزادی کے موقع پر عوام نے رنگ برنگی لائٹس، ہری بھری جھنڈیاں اور جھنڈے لگا کر پورا ملک کو دلہن کی طرح سجادیا ہے۔

شہر قائد کی اگر بات کی جائے تو اہم شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے جبکہ اسلام آباد میں بھی رنگوں کی قوس و قزح چھائی ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں