ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں دوہرے اندھے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

 راولپنڈی: تھانہ کلر سیداں پولیس نے وین ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے دوہرے اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرکے آلہ قتل کلاشنکوف اور زیر استعمال گاڑی برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت لیاقت اور عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی، ملزمان نے رواں سال جون میں فائرنگ کر کے وین ڈرائیور عاصم اور کنڈکٹر ارباب کو قتل کردیا تھا جس پر مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر بشارت عباسی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،  ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں