سجاول (نمائندہ جسارت) آر ڈی ایف کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی ممبران، اسٹیک ہولڈرز، بینک حکام سمیت مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر آر ڈی ایف کی ٹیم نے آزادی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے گروپس پروجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا درمیانے طبقے کے کاروباری لوگوں کے کاروبار کو بڑھا کر غربت کو کم کرکے خوشحالی لانا ہے، یہ منصو بہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ سندھ حکومت ITC اور RDF نے یورپی یونین کے تعاون سے شروع کیا تھا جس کا مقصد یوسی چوہڑ جمالی کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں کاروباری سرگر میوں میں شامل کرنا تھا، مہم میں RDF نے SMEs کو چیک دیے جس میں یو سی چوہڑ جمالی کے گاؤں نواب خان رند کی باسی عاصمہ رند کو 50 لاکھ کا چیک دیا گیا۔ مالی امداد کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار شروع کر سکیں اور اسے بڑھا سکیں۔ مہم کا موضوع تھا ’’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں‘‘ تقریب میں شریک افراد کو ملکی ترقی اور فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور ترغیب دی گئی، پرجوش تقاریر، ثقافتی پرفارمنس اور تمام پاکستانیوں نے مرد، خواتین، بچوں اور ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔