ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن میں اصلاحات کردی گئیں ہیں

اسلام آباد: سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن میں اصلاحات کا آغاز شروع کردیا گیا جس کے تحت بڑھتے اخراجات پر قابو پانے کے لیے ملازمین کی تمام تر مراعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہیں ۔

اصلاحات میں سرکاری ٹی وی چینل کے ملازمین کی گاڑیوں کی مرمت اور ان کے نئے ٹائر لگوانے پر  پابندی عائد کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن میں اینکرز اور ریسرچرز کی نئی تقرریاں پر بھی پابندی ہوگی، اس کے علاوہ آفیشل لنچ، ڈنر، انٹرٹینمنٹ اور ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

تمام قسم کے اعزازیہ اور کیش مراعات کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، ٹرانسفر اخراجات، ٹریول الاؤنس، ڈیلی الاؤنس اور ہوٹلز قیام پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے ، بڑھتے ہوئے اخراجات کو کم کرنے کے لیے ایسی اصلاحات کرنا وقت کی ضرورت بن چکی ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں