ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلوکارہ آئمہ بیگ ’منی ہارٹ اٹیک‘ کا شکار ہوگئیں

  کراچی: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ دل میں تکلیف کے باعث وہ اسپتال آئیں تو ڈاکٹرز نے کم نوعیت کے ہارٹ اٹیک کا انکشاف کیا۔

انہوں نے اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے جسم پر ای سی جی کے پوائنٹس لگے ہوئے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ منی ہارٹ اٹیک کی وجہ ذہنی تناؤ، نیند کی کمی اور بے سکونی ہے، بہت زیادہ سفر، رات کو نیند نہ آنے اور مسلسل تھکن بھی بیماری کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ منی ہارٹ اٹیک کے بعد اس بات کا احساس ہوا کہ اپنی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ انہیں عارضہ قلب کب ہوا تاہم انہوں نے اس بات کا تذکرہ ضرور کیا ہے کہ اب وہ اپنی صحت پر توجہ دے رہی ہیں، سفر کے بجائے مکمل آرام اور بہت زیادہ احتیاط بھی کررہی ہیں۔

آئمہ بیگ کی پوسٹ پر کچھ صارفین نے اُن کا مذاق اڑایا اور سوال کیا کہ کیا ہارٹ اٹیک بھی ’منی، پرومیکس‘ ہوتے ہیں جبکہ متعدد نے اُن کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں