ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماد اظہر کا استعفی مسترد: پی ٹی آئی کور کمیٹی کی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی درخواست

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی   کور کمیٹی نے حماد اظہر کا استعفی مسترد کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں اور موجودہ مشکل وقت میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ  سیکریٹریٹ میں پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حماد اظہر کے استعفے کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا، اسلام آباد کا جلسہ ہر صورت میں 22 اگست کو کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے پارٹی صدارت سے استعفی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں بہت سے فیصلے ہوئے جن میں میری رضامندی شامل نہیں تھی اور بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں