ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روٹری انٹرنیشنل کا ارشد ندیم کو نیشن بلڈرز ایوارڈ دینے کا اعلان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) روٹری پاکستان نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 2024 اولمپکس میں پاکستان کے لیے انفرادی کیٹیگری میں پہلا سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔اور ملک میں نیزہ بازی کو فروغ دینے میں ارشد ندیم کو تعاون کی پیشکش کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اسکول کی سطح پر ندیم کے ساتھ مل کر ایک خصوصی پروگرام تیار کیا جائے گا تاکہ مستقبل کے اولمپیئنز کی تربیت کی جا سکے، ڈائریکٹر روٹری انٹرنیشنل محمد فیض قدوائی نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں روٹری پاکستان نیشن بلڈرز ایوارڈ 2024 دینے کا اعلان کیا ۔ یہ ایواڈ ماریو سیزر مارٹنز ڈی کامارگو، صدر، روٹری انٹرنیشنل 5 ستمبر 2024 کو ایک خصوصی تقریب میں پیش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں