ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق فروخت کرنے پر رضامند

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق آئندہ 5سال کیلئے بینک آف پنجاب کو منتقل کرنے پر رضامند ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اہم تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کے تحت قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق آئندہ 5سال کیلئے بینک آف پنجاب کو فروخت کرے گا،رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ پی سی بی ریونیو بڑھانے کیلئے وسیع تر اقدامات کررہا ہے،ڈیل کی شرائط کے مطابق بینک کی شناخت کی عکاسی کرنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم کی ری برانڈنگ کی جائے گی۔اس سے قبل اکتوبر 2022میں نیشنل بینک آف پاکستان اور پی سی بی نے 5سالہ ناموں کے حقوق کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو (نیشنل بینک کرکٹ ایرینا)کے نام سے پکارا جانے لگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں