
تائی پے(انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان میں طاقتور زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحل پر جمعہ کے روز 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جزیرے کی سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6.3 بتائی گئی تھی اور ہوالین شہر کے قریب 15 کلومیٹر کی گہرائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ واضح رہے کہ جزیرے کو 2ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آخری بڑا زلزلہ اپریل کے اوائل میں آیا تھا، جس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔