ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریمبو نے حقیقی زندگی میں ڈوبنے سے بچایا، صاحبہ کا انکشاف

 لاہور: پاکستان اداکارہ و میزبان صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر اور سینئر اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے انہیں حقیقی زندگی میں ڈوبنے سے بچایا ہے۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ایک پروجیکٹ میں وہ سمندر میں شوٹنگ کرارہے تھے جس کے دوران انہیں لہریں بہا کر لے گئیں اور کسی کو پتہ نہ چلا۔

صاحبہ نے بتایا کہ جب ریمبو ساحل پر پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ صاحبہ ٹیم کے ساتھ نہیں ہے تو ان کے اندر کا ہیرو جاگ گیا اور وہ مجھے ڈھونڈنے کیلئے سمندر میں کود پڑے۔

یہ بھی پڑھیں : لڑکیاں شہزادوں کا انتظار نہ کریں، اچھا لڑکا ملنے پر فوری شادی کرلیں، صاحبہ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی میں متعدد بار جان ریمبو نے ہیرو بن کر ان کی جان بچائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں