ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرابھاس اور دیپیکا کی بلاک بسٹر فلم ‘کالکی’ او ٹی ٹی ریلیز کیلئے تیار

 ممبئی: باہو بلی سُپر اسٹار پرابھاس اور دپیکا پڈوکون کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن تھرلر فلم ‘کالکی 2898 AD’ کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

فلمسازوں نے پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کے اُن مداحوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا ہے جو سینما گھروں میں فلم ‘کالکی 2898 AD’ نہیں دیکھ سکے تھے۔

اب یہ مداح گھر بیٹھ کر بھی 2024 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم ‘کالکی 2898 AD’ دیکھ سکیں گے یعنی اب یہ سُپر ہٹ فلم اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرابھاس، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن کی ایکشن تھرلر فلم ‘کالکی 2898 AD’ کا ہندی ورژن 22 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔

دوسری جانب فلم کے تامل، تیلگو اور کنڑ ورژن 22 اگست کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوں گے۔

واضح رہے کہ ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’کالکی 2898 AD‘ میں پرابھاس، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن کے علاوہ کمل ہاسن اور دیشا پٹانی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ کی میگا سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898′ بھی چوری کی نکلی

رواں سال 27 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم ’کالکی 2898 AD‘ کا دورانیہ 180 منٹ 56 سیکنڈ ہے جس سے یہ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں